صدر زرداری کو اپنی ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیئے ، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نہروں کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا پھر ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دونوں میں سے ایک بات ماننی پڑے گی، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔

بیرسٹر سیف نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی کیفیت کے باعث خود ہی عہدے سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی صرف ووٹ بچانے کے لیے نہروں کے معاملے پر احتجاج کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہروں کی منظوری خود آصف زرداری نے دی تھی، اور اب بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ بیرسٹر سیف نے مشورہ دیا کہ بلاول احتجاج کرنے کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں نے یہ منظوری کیوں دی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا، اور اب پیپلز پارٹی محض سیاسی فائدے کے لیے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو سچ سے آگاہ رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بیرسٹر سیف انہوں نے سیف نے

پڑھیں:

دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دینگے: شازیہ مری

شازیہ مری — فائل فوٹو

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد جمع کروائی تھی۔

فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مری

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی تقسیم 1991ء کے معاہدے کے تحت ہونی چاہیے، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں پانی کی منصفانہ اور جائز تقسیم کے لیے جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی جبکہ تحریکِ انصاف نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

شازیہ مری کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ وہ دریائے سندھ پر نہروں کی تجویز کی حمایت نہیں کریں گے، انہوں نے اس فیصلے کو یک طرفہ اور وفاقی اکائیوں کے خلاف قرار دیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ ایسے یک طرفہ فیصلے وفاق کے خلاف ہیں۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایوان میں مسلم لیگ ن کے جواب کے باوجود پیپلز پارٹی مسلسل دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 تاریخ کو نہروں کی نقصان دہ تجویز کے خلاف ایوان میں مؤقف اختیار کیا، پیپلز پارٹی کے اراکین نے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء کو اس مسئلے پر اشتعال انگیز اور تفرقہ انگیز بیانات کا ذمے دار ٹھہرایا۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف بحث کے دوران تحریکِ انصاف کے اراکین مسلسل خلل ڈالتے رہے ہیں، ان کا غیر ذمے دارانہ رویہ انتہائی افسوس ناک تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے دوران عمران نیازی نے دریائے سندھ پر 2 نہروں کی منظوری دی تھی جس کی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے شدید مخالفت کی، اگر آج تحریکِ انصاف قرارداد لا کر اپنی پچھلی غلطی کا ازالہ بھرنا چاہتی ہے تو آئے ہماری قرارداد کی حمایت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
  • ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پی پی میں قابل مذمت باتیں کیں، شرجیل میمن
  • غریب ممالک کو نئے امریکی محصولات سےمستثنیٰ ہونا چاہیے، اقوام متحدہ
  • کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
  • امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی
  • دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دینگے: شازیہ مری