بلوچستان میں حالات خراب ہیں، لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، سیاسی بحران ہے، اس وقت عید پریشان کن حالات میں آئی ہے۔ کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی کی امامت میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے ملک میں بم دھماکے ہو رہے ہیں، بھارتی را ایجنٹس دندناتے پھر رہے ہیں، بلوچستان میں حالات خراب ہیں اس کے لئے ہمیں لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے، فوج اور عوام میں اعتماد اس وقت بحال ہوگا جب ہر کوئی اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا اس وقت یہکجہتی کا پیغام دیتے ہیں، امریکا کی حمایت مشکل میں ڈال سکتی ہے، کل مردان کا واقعہ بہت افسوسناک تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کو بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔
حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری سنائی جائے گی، اپنے خطاب میں شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزيراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے، شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا، پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔