اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 فروری 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے،ہمیں بانی کے خط کا کوئی جواب نہیں چاہئے، ہم صرف ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی تنخواہوں میں اضافے پر عمران خان سے بھی بات کی ہے ، پی ٹی آئی کا مئوقف ہے کہ تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہئیں، قوم مشکلات میں ہے، بے روزگار ی میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی گروتھ صفر فیصد ہے، بالادست طبقے منتخب ارکان کو زیب نہیں دیتا کہ زیادہ تنخواہیں لیں، ان کو اپنے حوالے سے قانون سازی ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔

پی ٹی آئی ارکان فیصلہ کریں گے کہ اضافی تنخواہ کو فلاحی کام پر خرچ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطوط وہاں پہنچ گئے جہاں پہنچنا چاہیئے تھااور پڑھ بھی لئے گئے، پیغام پہنچ گیا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے۔ عمران خان کے خط کا ہمیں کوئی جواب نہیں چاہئے، ہم صرف ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں عوام کو بتانا چاہتے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہے۔

خط میں مقتدر حلقوں کو بتایا گیا ہے کہ آئین قانون کی پامالی والی روش ٹھیک نہیں ہے، یہ چھوڑ دیں۔ مزید برآں رہنماء پی ٹی آئی سینیٹرہمایوں مہمند نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے جتنے بھی آئی ایم ایف پروگرام ہوئے، کبھی آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات نہیں کی، اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کونسی ایسی چیز ہوئی ہے کہ عدالت میں جاکر جائزہ لینا پڑتا ہے۔

اس سے ہمیں دو چیزیں نظر آتی ہیں، ایک چیز کہ ججز کی تقرریاں ہوئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ آئینی ترامیم ہیں۔تینوں اداروں ایگزیکٹو، پارلیمان اور عدلیہ کا مقصد کہ اپنی حدود میں رہیں گے۔ پارلیمان کا کام قانون سازی ہے، بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ حکومت نے قانون میں تبدیلیاں کردی ہیں، ججز کی تقرریوں میں اب ایگزیکٹو کا اثرورسوخ شامل کردیاگیا ہے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی قانون اس کی توثیق کردے گا۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ حکومت نے 7مہینوں میں ایک فیصد جی ڈی پی گروتھ شو نہیں کی، اس سال ہدف 3.

5جی ڈی پی رکھا گیا تھا، عوام سے پوچھ لیں آج پی ٹی آئی دور سے زیادہ چیزیں مہنگی ہیں، مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے مہنگائی کم نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی جی ڈی پی گروتھ 6فیصد پر چھوڑ کر گئی تھی یہ منفی پر لے گئے۔حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 5فیصد تک مقرر کی تھی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کے کہا کہ

پڑھیں:

کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ

پی ڈی پی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کے طرزِ زندگی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان اعلٰی ڈاکٹر محبوب بیگ نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں نہ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ وقف قانون جیسے حساس عوامی معاملات پر بھی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی صدارت میں پارٹی اجلاس کے بعد سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ ریاست کی اکثریتی مسلم اسمبلی میں وقف جیسے حساس مذہبی اور سماجی مسئلے پر بات روک دی گئی، جو جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈاکٹر محبوب بیگ نے اس حوالہ سے کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم اکثریتی علاقے (جموں کشمیر) کی اسمبلی میں وقف پر بات کی اجازت نہیں دی جاتی، تو یہ کہاں کی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کے طرزِ زندگی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لباس، خوراک، عقائد، سب پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، اگر حکومت غیر جانبدار ہے، تو پھر یہ امتیازی پالیسیاں کیوں۔

ریاستی درجے کی بحالی پر تاخیر اور نیشنل کانفرنس کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے محبوب بیگ نے کہا کہ اگر عمر عبداللہ وزیراعلٰی نہیں بن سکتے تو کم از کم مرکز سے ریاستی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم تو مانگیں۔ انہوں نے عمر عبداللہ کو اروند کیجریوال کے طرز پر مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے کی جرات کرنے کا سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مسترد کر کے عوام نے نیشنل کانفرنس کو جو منڈیٹ دیا اس کی حق ادائیگی کا وقت آ چکا ہے اور نیشنل کانفرنس کو اس پر کھرا اترنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • جوڈیشری کوئی شاہی دربار نہیں، اگر کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں، اعظم نذیر تارڑ
  • حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑ
  • معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جوابات
  • غزہ کی مظلومیت پر خاموشی کیوں؟
  • کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ
  •  منرلزایکٹ کی منظوری عمران خان کی رضامندی سے مشروط ہے،بیرسٹرگوہر
  • ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، مولانا فضل الرحمن