ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی بھی خود ہی بن جاتے ہیں، دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے شدید اعتراضات کے باوجود جلال پور کینال، چوبارہ برانچ کینال، اور گریٹر تھل کینال (فیز-II)جیسے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مختلف وفاقی فورمز پر ان منصوبوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، مگر پی ٹی آئی حکومت نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ یہ اقدام آئین، 1991ء کے واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ، اور ارسا ایکٹ 1992ء کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے ماضی میں بھی ان منصوبوں کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی تھیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے یکطرفہ طور پر پنجاب کو فائدہ پہنچانے کے لیے ان پر کام جاری رکھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی حکومت نے نے کہا کہ سندھ کے

پڑھیں:

پہلی بار ہوا کہ کسی سویلین صدر نے 8ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہو، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل پارلیمان سے تاریخی خطاب کیا، یہ پہلی بار ہوا کہ پاکستان میں کسی سویلین صدر نے 8ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنی تقریر میں نفرت کے بجائے امید کی بات کی، انہوں نے اپنے خطاب میں قوم کے ایشوز پر بات کی۔ انہوں نے حکومت کی یکطرفہ پالیسیوں پر بھی تبصرہ کیا، انہوں نے نئی نہروں کے حوالے سے مثبت انداز میں حکومت کو خبردار کیا کیوں کہ حکومت کے اس فیصلے سے وفاق پر ایک نشان لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب

ان کا کہنا تھا کہ نئی نہروں کے حوالے سے سندھ کے بہت سارے خدشات ہیں، اس لیے ان نہروں کے معاملے پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف کو افطار ڈنر کے موقع پر پارٹی کے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفید جھوٹ ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہم خاموش ہے، پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو پانی کی تقسیم کے مسئلے پر ہمیشہ آواز اٹھاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاف ٹرم کا وزیراعظم کا مشورہ ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا معاملہ ہے لیکن کونسل کا اجلاس ایک سال سے نہیں ہوا۔

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی نہیں دیکھا ہے کہ کسی صوبائی حکومت کو صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہ ہو لیکن وزیراعلیٰ کے پی کو بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی پرواہ ہی نہیں۔وفاق کی ذمہ داری ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا مسئلہ خود دیکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ حکومت سے ہماری بات چلتی رہے گی، پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب
  • صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو
  • پہلی بار ہوا کہ کسی سویلین صدر نے 8ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہو، بلاول بھٹو
  • اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے: بلاول بھٹو
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب کا دعویٰ
  • کراچی: اورنج اور گرین لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے سنبھال لیا
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
  • گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا انتظام سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا