خلیجی ممالک کے شہری جب چاہیں عمرے کے لیے آسکتے ہیں، سعودی عرب نے اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی آسان بنانے اور سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں سعودیہ آسکتے ہیں۔ خلیجی شہریوں کے لئے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے، وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حصول کو انتہائی آسان بناتے ہوئے مسجد نبویؐ کی زیارت کے لئے ریاض الجنہ پرمٹ کے حصول پر بھی زور دیا ہے تاکہ آرام وسکون سے زیارت کی جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
کراچی:سعودی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز اور مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر 15 شوال کے بعد مملکت کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرلاینز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ایئرلائنز بورڈنگ نہ دیں،خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ایئرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔