کانگریس کے لیڈر نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دئیے گئے ہیں، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس نے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تو آپ کانگریس کو ووٹ مت دیجئے گا۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگ مذہب کے نام پر ووٹ دیتے ہیں تو ان کو اسکول کی خواہش ختم کردینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام ذات پات کے نام پر ووٹ دیتی ہیں تو انہیں نئے اور بنیادی ضرورت کے لئے ہسپتال کی خواہش ختم کر دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مذہب کے نام پر ووٹ دینا چاہتا ہے تو وہ کانگریس کو ووٹ نہ دے چونکہ کانگریس مذہب کی سیاست نہیں کرتی اور مذہبی چولہے پر سیاسی روٹی نہیں سینکتی۔

کانگریس کے لیڈر کنہیا کمار نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دئیے گئے ہیں، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا، گاندھی اور گوڈسے کے سوال پر کنہیا کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس پر سیاست نہیں کر سکتی کیونکہ یہاں گاندھی کو سب سے پہلے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے کہ گاندھی سے زیادہ مذہبی شخص کوئی نہیں تھا۔ وہیں دہلی عام آدمی پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ دہلی میں پینے کا پانی گندا ہے، امیر لوگ آر او لگا سکتے ہیں، لیکن ہر کوئی آر او نہیں لگا سکتا، عام لوگوں کو بغیر فلٹر کا پانی پینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے، دہلی میں سڑکوں کی حالت خراب ہے، اس پر کسی کا دھیان نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے نام پر ووٹ ملک میں کہ اگر

پڑھیں:

تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام

تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ایف جی پبلک اسکول نمبر1،طارق آباد راولپنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے سلسلے میں ایک پروقار ارتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے پرنسپل محمد عرفان راجہ نے خصوصی شرکت کی۔

ان کی تعلیمی خدمات، مثالی قیادت اور اسکول کے بہتر مستقبل کے لئے مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں ، اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل محمداشفاق بھی موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی قیادت کی بدولت اسکول نے اہم فلاحی منصوبے کی جانب قدم بڑھایا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے والے خرم صادق(کونسل سی سی بی ) نے اس منصوبے کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا جوکہ ان کے جذبہ خدمت اور تعلیم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کے اس عمل کو بھرپور سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • دہلی میں قدرت کا قہر: زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی
  • سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
  • صدر زرداری کو اپنی ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیئے ، بیرسٹر سیف
  • امریکی ایوان کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور، نہیں چاہتے ایک ڈالر بھی ان کے ہاتھ لگے،کانگریس مین
  • کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر بات چیت کی اجازت نہ دینا کہاں کی جمہوریت ہے، ڈاکٹر محبوب بیگ
  • تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام
  • اکشے کمار کی ساتھی اداکارہ نے اپنا سر کیوں منڈوا لیا؟
  • اسکول کے زمانے میں جس لڑکے پر کرش آیا وہ اب لوگوں کا دل دکھاتا ہے: مشال خان
  • “ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک