بی جے پی سڑکوں کا نام بدلنے کے بجائے ملک کے حالات بدلے، ادت راج
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے دہلی کے "تغلق لین" کا نام بدل کر "وِویکانند مارگ" رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ادت راج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں، اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نام بدلنے سے ملک ترقی کرے گا، کیا اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا، انہیں انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ دینی چاہیئے، کیونکہ صرف نام بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے اورنگزیب تنازع پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ملک میں ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا "میں بہار کے وزیر نیرج سنگھ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اورنگزیب کی فوج میں کون لوگ شامل تھے"۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ اورنگزیب کی فوج میں تقریباً آدھے سے زیادہ ہندو تھے، جب چھترپتی سنبھاجی کے خلاف جنگ لڑی گئی تو اس وقت مغل فوج کے سپہ سالار ادے بھان سنگھ تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا "میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے، تعلیمی اداروں میں کسی ایک مذہب کو ترجیح دینا مناسب نہیں، تاکہ آئین کے اصولوں پر عمل ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ بی جے پی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا، ذوالفقار بھٹو جونیئر
ذوالفقار بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔
ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنچاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔