بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ میئر کراچی نے توقع ظاہر کی کہ بحال ہونے والے افسران و ملازمین آئندہ محنت، لگن اور توجہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتظامی غفلت نہیں برتیں گے۔ کے ایم سی کے ترجمان نے کہا کہ بحال ہونے والے افسران و ملازمین میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے، مالی بے ضابطگی اور سنگین نوعیت کی انتظامی بدعنوانی کرنے والے افسران و ملازمین شامل نہیں ہیں، ایسے افسران جن کے خلاف عدالتی کارروائی، انکوائری جاری ہے یا ان پر الزامات ثابت ہوچکے ہیں بحال ہونے والوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ میئر کراچی نے تمام مسلمانوں خصوصاً کراچی کے شہریوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر مرتضی وہاب نے افسران و ملازمین کو بحال کرنے میئر کراچی

پڑھیں:

اسلحہ کلچر متعارف کروانیوالے امن کے علمبردار بن رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو ایم دور میں کراچی کے ہر دفتر، ہر گلی میں خوف اور دہشت کی فضا تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ کراچی کے عوام ان کی حقیقت جان چکے اور نفرت، تعصب کی سیاست کو مسترد کر چکے، حکومت سندھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور ترقیاتی کام نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق
  • بلوچستان میں حالات خراب ہیں، لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
  • محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام
  • اسلحہ کلچر متعارف کروانیوالے امن کے علمبردار بن رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • عید الفطر کے موقع پرایدھی فاؤنڈیشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
  • کراچی: کم آمدنی والے گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات نے تحائف تقسیم کیے
  • کراچی: سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے، بیرسٹر سلطان