گورنر سندھ کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر، ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت پر ہی عام شاہراہوں پر آنے کی اجازت یقینی بنانا ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی سڑک کے اطراف مخصوص حصہ پر اپنی بائیک چلانی چاہیئے، ڈمپر، ٹینکرز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں لیکن سب کو قانون کے تحت کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
نریندر مودی شیخ تمیم کو گلے لگاتے ہیں پھر اپنے ملک کے مسلمانوں سے نفرت کیوں، ابو اعظمی
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے پیر کو ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا اب سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کو اس معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ بھاتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ملک کے مسلمانوں سے اتنی نفرت کیوں، کیا یہ سب صرف دنیا کے مسلم ممالک کو دکھانے کے لئے ہے۔ ابو اعظمی نے کئی دیگر مسائل پر بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ابو اعظمی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تھوڑی سی بھی راحت مل جائے تو بی جے پی کو ہمیشہ پریشانی رہی ہے، کچھ اچھا ہوجائے تو پیٹ میں درد ہوجاتا ہے۔
ابو اعظمی نے کہا کہ اب اسمبلی کا اجلاس مارچ میں شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا "میرے خیال میں سی ایم دیویندر فڑنویس کو تلنگانہ حکومت کے فیصلے پر عمل کرنا چاہیئے اور سیشن کو جلد ختم کرکے ہمیں راحت دینا چاہیئے، یہ ہماری درخواست ہے"۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو لو جہاد کے معاملے میں پھنسائے گی، اس لئے میں مسلم لڑکوں سے اپیل کروں گا کہ وہ غیر مسلموں سے شادی نہ کریں، ورنہ بی جے پی مسلم نوجوانوں کو جیل بھیج کر ان کی زندگیاں برباد کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر پر غیر ضروری طور پر تنازعہ پیدا کر رہے ہیں، وہ صرف مسلمانوں کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ ممبئی کے گھاٹ کوپر کے پولیس اسٹیشن سے جہاں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، اونچی آواز میں آسمان پر پروازیں ہوتی ہیں، تو کیا آپ پروازیں روک دیں گے۔