2025-02-04@05:46:41 GMT
تلاش کی گنتی: 85
«کراچی چیمبر»:
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر)ناصر محمود سینئر ایڈوئزر میری ٹائم افیئرسب کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نامزد ہوگئے،صدر کے سی سی آ ئی جاوید بلوانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹیکسوں میں نرمی کرے ‘اس وقت بڑا ایشو مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے، تاجر پریشانی سے دوچار ہیں۔ناصر محمود کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور بزنس مین گروپ کے رہنما ہیں، کراچی چیمبر میں کسی ایونٹ کے حوالے سے بات کریں یا بزنس مین گروپ کی سرگرمیاں ہوں وہ ہر جگہ بی ایم جی کے اہم رہنما کے طور پر نظر آتے ہیں، ناصر محمود امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، شپنگ اور میری...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کا 3 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں تاہم متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...
کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سی آئی اے مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہوں گے۔ بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے خلاف اسپیشل کمیٹی کام کرے گی، بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کو یقنی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ شہر میں گذشتوں دنوں مختلف واقعات میں کم از کم 3 بچے اغوا ہوچکے...
نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم سے تینتیس ہزار امریکی، نو سو آسٹریلین اور آٹھ...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا...
ملک چلانے والے طبقے کے ساتھ جو لب و لہجہ استعمال کیا گیا وہ دھمکی سے کم کچھ نہیں تھا کراچی کے کاروباری افراد کو بلوا کر دھمکی دی گئی، مقتدرہ کو نوٹس لینا چاہئے ،پریس کانفرنس (جرأت انیوز)پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ سندھ میں مسلسل جاری ناانصافیوں پر شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم سمیت فلاحی ادارے سول سوسائٹی اپنا آئینی اور قانونی احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ہیں سو تاجر و صنعت کاروں...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بالرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی مہارت کو نکھارنے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی رفتار اور لائن لینتھ کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کے ساتھ میر حمزہ اور سہیل خان نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اسپن بالنگ میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ابرار احمد بھی مشقوں کے لیے میدان میں آئے، جہاں وہ اپنی گگلی اور مسٹری ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کوچز محمد مسرور اور طاہر...
بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس
بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے، خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفل غم تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دیں،خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ سے قبل تمام متعلقہ ایونٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگی جس میں اہم قومی شخصیات، معروف کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں لاہور میں اپ گریڈ شدہ قذافی اسٹیڈیم کی نقاب کشائی 7 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ دوسری تقریب 11 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت...
کارروائی میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ چھاپا مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں...
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کراچی ائرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19فروری کو شیڈول میچ مداحوں کے سامنے ہوگا جو مارکی ایونٹ کے لیے بے پناہ جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی نے شائقین کرکٹ میں بے مثال جوش پیدا کیا ہے۔ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیمیں تین بڑے مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں حصہ لیں گی۔پاکستان بمقابلہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا ۔ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کو گورنمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔محکمہ تعلیم سے منسلک عارضی اساتذہ کی کم از کم اجرت حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی۔گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع کھیل کے میدان پارک و گرین بیلٹ پر پرائیویٹ پارٹیوں کو دی گئی تمام اراضی کے اجازت ناموںکے معاہدے منسوخ کردیے۔انٹر بورڈ میں کراچی کے طالب علموں کے نتائج میں کھلی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتا ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کواغواکیا۔
گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد ساکنان شہرقائد کے منتظمین کوکامیاب عالمی مشاعرے پراجرک اورشیلڈ پیش کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ساکنان شہر قائد کے منتظمین اور شعراسے گلشن اقبال کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ساکنان شہر کے ناظم اعلی محمود خان اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا عالمی مشاعرہ کے انعقاد میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی و دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مشاعرے کے کامیاب انعقاد کیلیے ہمارے ساتھ جس طرح تعاون کیا گیا وہ بے مثال ہے، ہمارے لیئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہمارے درمیان ایسی ادب دوست بلدیاتی قیادت موجود ہے جو کہ شہر کراچی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے بلاک 12کچی آبادئ محمدی کالونی سے مبینہ طور پر آغوا کی جانے والی 12 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی قلندر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی 26 جنوری کو شام 6 بجے لاپتہ ہوئی۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی شعیب نامی شخص نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اغوا کاروں...
چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمٰن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا بدھ کے روز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ میں حلف نامے جمع کرا دیئے۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔ چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمٰن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا بدھ کے روز کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
کراچی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسروں کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسروں کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اْدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔کراچی...
کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کسٹم کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کسٹم کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی () چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایفبی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...
چیئرمین ایف بی آر کا اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی...
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال—فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا۔ ایف بی آر کیلئے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکی جائے، سینیٹ کمیٹی، فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، FBR حکاماسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے... کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے...
کراچی (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتہ لینے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدلیہ میں پہنچے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بنیادی طور پر چینی شہریوں کو کراچی میں سیکیورٹی اور محفوظ رہائش کی فراہمی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے...
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزا
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل اور آبادممبران بھی موجودہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں...
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بُکس، ڈپازٹ بُکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج...
چینی کی قیمتوں میں غیرقانونی طور پر ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری پریشان۔ رمضان کے سے قبل سٹے باز سرگرم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں میں سٹے بازوں کی سرگرمیاں تیزی پکڑ گئی ہیں۔جس کے نتیجے میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روز میں 20 روپے بڑھا دی گئی۔ شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹے باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے من مانی قیمتیں طے کر رہے ہیں، جب کہ حکومت نے اس جانب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دوسری طرف چینی کے تاجروں کا مؤقف ہے کہ...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بُکس، ڈپازٹ بُکس اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمدکراچی ایف آئی اے نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور... ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں ناکارہ مشینری کو قابل استعمال بنادیا گیا جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ ٹائون آفس میںکیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے کہا کہ محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دینا گلشن اقبال سے سیکھا جاسکتا ہے جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں آگے سے آگے بڑھتے جارہے ہیں ،کراچی کا واحد ٹاؤن ہے جہاں...
درخواست میں چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، آئی جی، سی پیک سیکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ چینی سرمایہ...
سندھ ہائیکورٹ : فوٹو فائل چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔6 چینی سرمایہ کاروں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کرسکتے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے اور ان سے بھتہ بھی مانگ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انجینیئرز پر حملہ سے قبل خود کش بمبار کراچی میں کہاں گھومتا رہا؟ چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ...
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی شرکاء کوشیلڈ پیش کرر ہے ہیں
کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری...
نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسپتالوں سے نومولود کے اغوا میں ملوث سرکاری ملازم بیوی سمیت گرفتار نومولود کے غائب کیے جانے کی اطلاع پر پولیس کارروائی...
کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جیولری کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک چلانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کھارادرگولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پرکارروائی کی،جس کے دوران سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کےدوران گرفتارملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال ،1000کینیڈین ڈالرزکے علاوہ ایک کروڑ2لاکھ روپےبھی برآمد ہوئے۔ ملزم سےموبائل فون اوردیگرغیرملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے...
گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال، 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے...
---فائل فوٹو سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک، 48 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر، 1 کو ویزا منسوخ ہونے پر، 1 کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر، 1 کو بلیک لسٹ ہونے پر، 3 کو بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کر کے، 17 کو پاسپورٹ گم ہونے پر، 2 کو زائد المیعاد قیام پر، 3 کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر، 16 کو کفیل کی شکایت پر، 17 کو مختلف وجوہات کی...
کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزم سے موبائل...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے5 سالوں کے لیے کاروبار دوست اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) اور ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی تیار کرے جس میں ایسے قابل عمل اور حقیقت پسندانہ اقدامات شامل ہوں جن پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے جیسا کہ 2020-25 کی مدت کے لیے اعلان کردہ متعدد اقدامات ادھورے رہ گئے ہیں۔پی ایچ ایم اے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی اور مرکزی چیئرمین پی ایچ ایم اے محمد بابرخان نے اس بات پر زور...
چین کی خلا باز کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز ینشنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ طیارہ3050میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کر سکتا ہے، یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ پاکستان میں مسافروں کو صرف13منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا سکتا ہے۔چین کی خلاباز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ینشنگ سپرسونک جہاز وقت کی بچت کرتے گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں طے کر لے گا اور اس کی پرواز اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔یہ جہاز ریم جیٹ انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
کراچی (پ ر)پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ، کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو جرنلسٹ نعمان نظامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم اے جعفری، بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین اور ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان اور تمام ممبران نے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی حتمی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
لاہور: چین کی کمپنی، اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز’’ ینشنگ ‘‘(yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ یہ طیارہ 3045 میل فی گھنٹہ کی رفتار (ماخ 4) رکھتا ہے۔ گویا یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ صرف 13 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا دے گا۔ وقت کی زبردست بچت کراتے ینشنگ سپرسونک جہاز کی سروس اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔ یہ ریم جیٹ(Ramjet) انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی تاہم تیسری مرتبہ تکمیل کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 31 جنوری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر ارشد خان اور پروجیکٹ منیجر محمد بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ کے لیے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے کو قبل ازیں 15 دسمبر اور بعد ازاں 31 دسمبر تک مکمل کرنے...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے،جی ایم نیشنل سٹیڈیم ارشد خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مختصر مدت میں تیزی سے کام مکمل کیا جارہا ہے، اکتوبر میں کام شروع ہوا ابھی کچھ کام باقی ہے،31جنوری تک کام مکمل ملے گا، نیشنل سٹیڈیم کی گنجائش 30ہزار ہوگی ،ہاسپیٹلی باکسز کو بھی تیار کیا ہے۔ارشد خان نےکہا ہے کہ مجموعی طور پر 40سے زائد ہاسپیٹلی باکسز موجود ہیں،لوگوں کی آسانی کے لیے پیڈسٹرین برج بنارہے ہیں،چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ کرکے برج کے ذریعے سٹیڈیم میں آسکتے ہیں ،وسیم اکرم اورانتخاب عالم انکلوژر کے سامنے ڈیجیٹل سکرین نصب ہونگی،ڈیجیٹل سکرین کو اس انداز...
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
کراچی: شہرقائد کی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی2025 کو یادگار اور کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کی ابتدائی تقریب اور 3میچز کراچی میں ہوں گے، جن کے لیے فول پروف سیکورٹی اور خصوصی سہولیات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم آنے جانے کے راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے سجایا جائے گا جب کہ پارکنگ کے لیے خصوصی مقامات مختص کیے جائیں گے اور وہاں...
ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی...
کراچی: منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی(فائل فوٹو)۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ارشد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ میگا ایونٹ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میگا ایونٹ کے موقع پر شہر کو سجایا جائے گا، کھلاڑیوں کی تصاویر اور اسکیچز نصب کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ کراچی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025...
کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔ جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے...
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل کل چار روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے خطاب کریں گے 18 جامعہ الاخوان کراچی 19 منصورہ ہالا اور جامعہ حنیفیہ 20 ریاض العلوم حیدرآباد 21 کو صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی سمیجو و دیگر ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب 20 جنوری بروز پیر صبح10...
گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے،...
کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بچی کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...
کراچی:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد زیبٹیک کا دورہ کررہی ہیں
صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ شہر کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن الائنس نے حکومت کو ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات 72 گھنٹے میں دور نہ ہوئے تو ہائی ویز کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کہنا تھا کہ آئل کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹروے پولیس اور ایکسائز پولیس سندھ کی جانب سے انکے ناجائز چالان کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آل پاکستان ایڈبیل آئل اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور خان وزیر، آل سندھ ٹرک/ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، سندھ بلوچستان مزدا یونین کے چیئرمین عبدالوحید لیڑی، مرکزی...
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں...
—فائل فوٹو انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹر...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی جانب سے محمدی گراونڈ میں تعمیر لیاقت آباد کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد، چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے مشاعرے میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے کے پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا سامعین کیلیے فرشی نشستوں کے ساتھ کرسیاں بھی رکھی گئیں، جناب انور شعورکی زیر صدات ہونے والے مشاعرے میں نظامت کے فرائض شکیل خان نے سر انجام دیے، ملک کے معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کرکے شرکائے محفل سے داد وصول کی، مشاعرے میں مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی، کامران سراج، ٹائون کے افسران کے ساتھ کراچی کے اہل ذوق نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت...
کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...
اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے سینئر رہنما اقبال شاہ، رکن قومی اسمبلی میر شبیر خان بجارانی، میئر مرتضی وہاب، سندھ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سعید غنی، شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر گھمرو نے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میںسیاسی صورت حال اور حکومت سے مذکرات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ٹنڈوالہیار کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی...
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان...
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر +مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے اسکروٹنی کے لیے اپلائی کیا، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آکر امتحانی کاپی بھی دیکھ سکتے ہیں۔قبل ازیں کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی جانب سے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں...