کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔کمیٹی ارکان بولی دہندگان کو اہل یا نااہل قرار دینے کے جواز کا جائزہ لیں گے، ذمہ دار افراد یا محکموں کی نشاندہی کریں گے، اور مسائل کو حل کرنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ٹیکنیکل کمیٹی نے 4 بین الاقوامی کمپنیوں کی بولیوں کا جائزہ لیا اور پایا کہ چینی فرم کا سامان ٹائم لائنز اور معیار کے مطابق نہیں ہے۔اس کے علاوہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس عمل کی شفافیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی رپورٹ شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔کے پی ٹی نے جواب دیا کہ چینی فرم کے ساتھ حتمی بات چیت تک رپورٹ کو روک دیا گیا تھا۔کے پی ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ عدم تعمیل کرنے والے بولی دہندگان کو ٹھیکہ دینے سے منصوبے کی اہم ڈیڈ لائنز خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جس سے مون سون سیزن کے دوران جہازوں کی نقل و حرکت خطرے میں پڑ جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے پی ٹی

پڑھیں:

ٹک ٹاک نے امریکہ کے روز گار کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی وزارت خارجہ

ٹک ٹاک نے امریکہ کے روز گار کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز



بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ا کہا ہے کہ ٹک ٹاک امریکہ میں کئی سالوں سے موجود ہے اور یہ امریکی لوگوں کو بہت پسند ہے،اور اس نے امریکہ کے روز گار اور کھپت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

امید ہے کہ مختلف ممالک کے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے لئے امریکہ کی جانب سے کھلے پن ، عدل، انصاف اور غیر امتیازی سلوک کا کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔

پیر کے روز ماؤننگ نے کہا کہ کاروباری اداروں کے آپریشن اور ملکیت کے حوالے سے فیصلہ مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق خود اداروں کو کرنا چاہیے۔ اگر چینی کمپنیاں اس میں شامل ہیں، تو یہ چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہونا چاہیئے۔وا ضح رہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے اس کمپنی کی 50 فیصد ملکیت کے معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نومولود بچی کی فروخت کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا
  • جدید زرعی تربیت کے سلسلے میں چین بھیجنے کے لئے طلبا کے انتخاب میں میرٹ کو ترجیح دینے کی ہدایت
  • سی پیک فیز 2 میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر قائل کیا جائے گا : وزیر خزانہ
  • سی پیک فیز 2 میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر قائل کیا جائے گا، وزیر خزانہ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث چار پروازیں منسوخ
  • وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دیدی
  • وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی
  • ٹک ٹاک نے امریکہ کے روز گار کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ