چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
6 چینی سرمایہ کاروں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔
چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کرسکتے۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی سرمایہ کاروں
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورت میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا، لاپتا شہری ظفر پہلے گرفتار ہوا تھا پھر مفرور ہوگیا ہے، لاپتا شہری خود پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے، عدالت نے ایس ایس پی جنوبی کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے لاپتا افراد کی درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے تھانہ شرافی کی حدود سے لاپتا رفیع الرحمن کیس میں ڈی ایس پی رینک کا تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے لاپتا افراد کی درخواست 4 ہفتے تک ملتوی کردی۔