کراچی: نومولود بچی کی فروخت کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔
نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 13 نومبر 2024 کو خاتون سٹی کورٹ آئی اور بتایا کہ نومولود بچی اس کی ہے، عدالتی حکم پر خاتون اور بچی کا ڈی این اے کرایا تھا جو میچ ہوگیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی بچی کو اغواء نہیں کیا گیا، ملزمان کے خلاف اغواء کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کولاج فوٹو: فائلوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
اس سلسلے میں لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی سے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اس معاملے پر اب تک 18 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج، ملزمان گرفتاروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تصاویر بنانے والے، شیئر، لائیک اور کمنٹ کرنیوالوں کو بھی پکڑا جائے گا، اس معاملے میں ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ ان ملزمان کو 5 سے 7 سال تک سزا ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کرنے والوں کو پاکستان لائیں گے۔ شہباز گل اور عادل راجہ جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔