کراچی میں ایف آئی اے کی پھرتیاں، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم سے تینتیس ہزار امریکی، نو سو آسٹریلین اور آٹھ سو کینیڈین ڈالر برآمد ہوئے۔ ٹریول ایجنسی سے بارہ ہزار سے زائد سعودی ریال، اٹھاون ہزار سے زائد عراقی کرنسی اور چھ لاکھ چودہ ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔
بہادر آباد بھی اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خبیب، مزمل اور فریدہ نامی خاتون کو گرفتار کرکے پچیس سو یورو اور پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ ملزمان سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا۔ دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث شرجیل عباسی نامی ملزم کو گرفتار کرکے چالیس ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج میں ایف ا ئی اے ٹریول ایجنسی کو گرفتار کر میں ملوث سرکل نے
پڑھیں:
میرپورخاص،پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی میرپورخاص سٹی میں ہونے والی مختلف اسنچنگ میں ملوث گینگ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر انچارج CIA اقبال جٹ اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن انسپکٹر امین مری کی ہمراہ ٹیم بڑی اور کامیاب کارروائی، مختلف اسنیچنگ میں ملوث گینگ کے ملزمان محسن لودھی ولد عبد الرشید لودھی اور شہروز لودھی ولد شاہد لودھی، عامر میمن ولد عبد الرحمٰن میمن کو میرپورخاص پولیس نے گرفتار کرلیا.مہران تھانے کی حدود بشیرآباد میں مورخہ 17.01.2025 کو رات 11 بجے 3 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر عبدالغفار سے ایک IPHONE سمیت 02 موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش رقم چھین فرار ہوگئے تھے.ملزمان نے کچھ روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود اسکیم نمبر 02 سے گھر کے باہر بیٹھے شخص سے 01 موبائل فون اسنیچ کیا تھا ملزمان نے کچھ روز قبل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود کتر مشین والی گلی سے بھی موبائل فون اسنیچ کیا تھا.میرپورخاص پولیس کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد میرپورخاص پولیس نے اصل کرمنل محسن لودھی، شہروز لودھی اور عامر میمن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا IPHONE سمیت 2 موبائل فون اور کیش رقم برآمد کرلی گئی۔ یادرہے کہ گرفتار ملزمان میرپورخاص کے تھانہ ٹاؤن، غریب آباد، مہران ، اولڈ میرپور ،سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے حالیہ دنوں میں ہونے والی مختلف اسنیچنگ میں ملوث ہیں. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 10/2025 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان فریادی کی مدعیت میں مہران پولیس اسٹیشن پر درج، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ نمبر 11/2025 زیر دفعہ 25 سندھ آرمز ایکٹ مہران پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔