گلبرگ بلاک 12 سے 13سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتا ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کواغواکیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Post Views: 2