ہوائی جہازاب کراچی تا لاہور13منٹ میں پہنچائے گا،مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
چین کی خلا باز کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز ینشنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ طیارہ3050میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کر سکتا ہے، یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ پاکستان میں مسافروں کو صرف13منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا سکتا ہے۔چین کی خلاباز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ینشنگ سپرسونک جہاز وقت کی بچت کرتے گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں طے کر لے گا اور اس کی پرواز اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔یہ جہاز ریم جیٹ انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جنوری کے آخری ہفتے کے دوران شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔