Islam Times:
2025-04-15@09:59:18 GMT

کراچی، فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی، فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی گئی

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ طلبہ اسکروٹنی فارم انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.

biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج پر طلبہ کی شکایات کے ازالے کیلئے پہلے ہی سینئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بورڈ کراچی

پڑھیں:

شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز — فائل فوٹو 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ 10 مارچ کو منظور ہوا جس کے بعد آرٹیکل (5) 224 کے تحت 30 دن میں انتخابات کروانا لازم ہے۔

بانی پی ٹی آئی چاہیں تو آسانی سے جیل سے باہر آسکتے ہیں، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی اور خیبر پختون خوا کے حقوق کی نفی کرتا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر پہلے ہی انتخابات نہیں ہوئے، یہ اقدام آئینی فریم ورک اور خیبر پختوان خوا کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

شبلی فراز نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سینیٹ میں خیبر پختون خوا نمائندگی سے محروم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • کراچی: نویں کا کیمسٹری کا پرچہ جاری، دوپہر میں ریاضی کا پیپر ہو گا
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • پشاور، امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
  • پشاور: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب