انٹرمیڈیٹ نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کو امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر +مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے اسکروٹنی کے لیے اپلائی کیا، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آکر امتحانی کاپی بھی دیکھ سکتے ہیں۔قبل ازیں کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی جانب سے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں والدین بھی موجود ہوں، بند کمروں میں کی جانے والی اسکروٹنی نہیں مانتے۔طلبہ نے الزام لگایا کہ انٹر بورڈ والے رشوت طلب کرتے ہیں۔خیال رہے کہ انٹر میڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے طلبہ کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں جانے کے امکانات محدود کر دیے ہیں، انٹرمیڈیٹ سال اول میں پری میڈیکل گروپ میں 66 فیصد اور پری انجینئرنگ گروپ میں 74 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔حال ہی میں عہدے سے ہٹائے گئے چیئرمین کراچی انٹربورڈ امیر حسین قادری نے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوری ذمے داری سے کہتے ہیں کہ یہ رزلٹ میرٹ کے مطابق ہیں، شکایات موصول ہونے کے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے نتائج کے چند دن بعد چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر عہدے سے ہٹا دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ 4روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل کل چار روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے خطاب کریں گے 18 جامعہ الاخوان کراچی 19 منصورہ ہالا اور جامعہ حنیفیہ 20 ریاض العلوم حیدرآباد 21 کو صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی سمیجو و دیگر ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب 20 جنوری بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل، سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے جبکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد ختم بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے مہتمم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد مولانا لیاقت علی بروھی نے تمام سابقہ طلبہ کو تقریب میں شرکت کرنے دعوت دی ہے۔