Islam Times:
2025-04-13@15:28:33 GMT
کراچی میں کاروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بُکس، ڈپازٹ بُکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کیا گیا ہے میں ملوث
پڑھیں:
ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث دو انسانی سمگلرز اشتہاری ملزمان عطاء اللہ اور فیصل شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے)
ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان نے محمد ندیم اور اجمل نامی شہریوں کو غیر قانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔گرفتار ملزمان شہریوں کو لیبیا میں واقع سیف ہاؤسسز میں یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے تھے۔متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔