حکومت امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹیکسوں میں نرمی کرے ‘ناصر محمود
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)ناصر محمود سینئر ایڈوئزر میری ٹائم افیئرسب کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نامزد ہوگئے،صدر کے سی سی آ ئی جاوید بلوانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹیکسوں میں نرمی کرے ‘اس وقت بڑا ایشو مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے، تاجر پریشانی سے دوچار ہیں۔ناصر محمود کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور بزنس مین گروپ کے رہنما ہیں، کراچی چیمبر میں کسی ایونٹ کے حوالے سے بات کریں یا بزنس مین گروپ کی سرگرمیاں ہوں وہ ہر جگہ بی ایم جی کے اہم رہنما کے طور پر نظر آتے ہیں، ناصر محمود امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، شپنگ اور میری ٹائم میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں، مشکلات جانتے ہیں اور میری ٹائم کے شعبے کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں اور نئی جدت پر کراچی چیمبر سے رابطوں میں رہتے ہیں اور انہیں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ناصر محمود نے کہا کہ سب سے پہلے میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی، بی ایم جی کے وائس چیئرمین انجم نثار تمام وائس چیئرمین، سیکرٹری جنرل اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوںکہ انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے اور مجھے سکھایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی چیمبر
پڑھیں:
محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت
محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
عالیہ حمزہ کی اسلام آباد میں پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد سربراہ کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔
محمود خان اچکزئی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، مسائل کا حل آئین پر عمل سے ہے۔