Express News:
2025-01-18@10:04:14 GMT

کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی:

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے کراچی میں افتتاحی تقریب اور تین میچز کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔

جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

اسٹیڈیم آنے جانے والے اور اطراف کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، پارکنگ سے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے پارکنگ مقامات سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ارشد خان، پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کھلے مین ہولز اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے جبکہ میچز رات میں ہونے کے وجہ سے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

کرکٹ کے حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب انسانی جانوں کے لیے خطرہ موجود ہے، پی سی بی، شہری حکومت اور بلدیاتی حکام اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، ایونٹ میں 19 فروری کو گروپ اے میں شامل میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

21 فروری کو اسی میدان میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان گروپ بی کا میچ طے ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم پر تیسرا میچ یکم مارچ کوگروپ بی میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔

ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔  نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں  اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔

ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کیلیے اہم اقدامات کا آغاز
  • غیر قانونی بچت بازاروں سے ٹریفک جام کے مسائل ہیں ، چیف سیکرٹری
  • چیمپئنز ٹرافی پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی، کمشنر کراچی
  • چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلی
  • کراچی:چیمپئنز ٹرافی کیلیے خصوصی انتظامات
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان، 25 ہزار روپے تک جائیں گی