کراچی: یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سالہ لڑکی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں، لا پتا بچوں کے اہلخانہ کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ہر در پہ جارہے ہیں لیکن کوئی ساتھ نہیں دے رہا۔ بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس روز بچوں کی تلاش کے متعلق آگاہی تو دیتی ہے لیکن بچوں کو ڈھونڈے میں ناکام ہے۔ بچوں کے اہلخانہ نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کردیا، والد کا کہنا تھا کہ پولیس پر بھروسہ نہیں، وزیرآکر یقین دہانی کرائیں، مظاہرین نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کے ہے کہ دلاسوں کے بجائے جلد سے جلد بچے بازیاب کرائے جائیں۔