Jasarat News:
2025-01-30@15:07:54 GMT

چیئرمین گلبرگ ٹائون کی زیرصدارت منتخب کونسل کااجلاس

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

چیئرمین گلبرگ ٹائون کی زیرصدارت منتخب کونسل کااجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا ۔ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کو گورنمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔محکمہ تعلیم سے منسلک عارضی اساتذہ کی کم از کم اجرت حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی۔گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع کھیل کے میدان پارک و گرین بیلٹ پر پرائیویٹ پارٹیوں کو دی گئی تمام اراضی کے اجازت ناموںکے معاہدے منسوخ کردیے۔انٹر بورڈ میں کراچی کے طالب علموں کے نتائج میں کھلی زیادتی پر اظہار افسوس کیاگیا۔کراچی اور دیگر یونیورسٹیز میں بیوروکریٹس کا بطور وائس چانسلر تقرری پر احتجاج کیاگیا۔بجلی کے مہنگے بلوں پر کمی کے لیے عوامی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی۔یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر رنج و غم اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔شام اور یمن میں ہونے والی بمباری اور اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی قراردادیں اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس،افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہواجس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا ہے، ڈاکٹر فواد ا حمد
  • ریٹائرڈ ‘فوت ملازمین کے بقایاجات اداکردیے‘ چیئرمین لانڈھی ٹائون
  • گلبرگ بلاک 12 سے 13سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا
  • وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس،افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت
  • وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس؛ افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیاگیا
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • شہر میں پانی کی فراہمی و سیوریج مسائل ذمے دار پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت ہے،منعم ظفر خان