کراچی (پ ر)پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ، کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو جرنلسٹ نعمان نظامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم اے جعفری، بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین اور ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان اور تمام ممبران نے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی حتمی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے، ملازمین پر تشدد کے واقعات

کراچی:

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی دگرگوں اور سیکیورٹی مذاق بن گئی ہے،  اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص گروپ نے بورڈ کو یرغمال بنالیا ہے جو فیسوں کے علاوہ اضافی رقم کے عوض وہاں آنے والے طلبہ کے کام ملازمین سے زور زبردستی اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر کراتا ہے۔ 

اگر ملازمین کی جانب سے رقم کے عوض کرائے جانے والے ان کاموں میں کسی تعطل یا تاخیر کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو ملازمین کو باقاعدہ زردوکوب کیا جاتا ہے جبکہ بورڈ انتظامیہ اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پیر کو بھی انٹر بورڈ کراچی میں ملازمین کو دھمکیاں دے کر کام کرانے کے دوران کام سے انکار پر انھیں زرد و کوب کرنے کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، پہلا واقعہ بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن میں ویریفیکیشن کاؤنٹر پر اس وقت پیش آیا جب شرجیل نامی جونیئر کلرک نے گزشتہ سال کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کچھ وقت مانگا تاہم وہاں موجود مخصوص مافیا کے افراد نے جونیئر کلرک پر چائے پھینک دی، اس کی میز الٹ دی اور میز پر موجود دستاویزات کو پھینک دیا،اس واقعے کی اطلاع اسسٹنٹ سیکریٹری فرحان افتخار کی جانب سے انٹر بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیر حسین قادری کو دی گئی۔

ایک علیحدہ واقعے میں خواتین کے لیے قائم فیسیلیٹیشن سینٹر پر جب اسکروٹنی فارم جمع ہورہے تھے تو اس موقع پر ایک شخص نے قطار توڑ کرزبردستی  فارم جمع کرانے کوشش کی اور وہاں موجود احسن عالم نامی جونیئر کلرک کی جانب سے انکار پر اسے میز پر رکھا ہوا اسٹیپلر مار دیا جو اس کے چہرے پر لگا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع بھی ناظم امتحانات کی جانب سے سیکریٹری بورڈ کی دی گئی، ان دونوں واقعات سے بورڈ میں خوف و یراس پھیل گیا، ملازمین میں سراسیمگی پائی جاتی ہے اور بورڈ کے ملازمین اور وہاں آنے والے طلبہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

بورڈ کے ایک ملازم کے مطابق اگر جائز کام فوری کرانا ہے تو اس گروہ کے افراد طلبہ سے فیس کے علاوہ 2 سے 5 ہزار روپے اضافی لیتے ہیں اور اگر کوئی غیر رسمی کام کروانا ہو تو اس کے لیے اضافی رقم کی کوئی حد نہیں۔

ادھر سیکریٹری بورڈ امیر حسین قادری نے پیر کو پیش آنے والے ان دونوں واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروارہے ہیں جبکہ معاملے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی بات کی ہے جس کے بعد انھوں نے پولیس موبائل بھجوائی تاہم مذکورہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

 سیکریٹری بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم طلبہ اور ملازمین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔  یاد رہے کہ ماضی میں انٹر بورڈ کی پبلک ڈیلنگ شہر کے دیگر علاقوں میں منتقل کرنے اور بورڈ کا سب آفس قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کے بعد وہاں موجود بیرونی مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان
  • کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے، ملازمین پر تشدد کے واقعات
  • جماعت اسلامی رہنماؤں کا کشمیر رہنما یاسین ملک اور صحافی ارشاد کھوکھر سے اظہار تعزیت
  • مرحوم جسٹس وقار احمد و دیگر کی درخواستوں پر اعتراضات پرسماعت آج ہوگی
  • ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
  • گریڈ 20کے سنیئر افسر ڈاکٹر خالد کوتین ماہ کیلئے چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عبوری چارج ملنے کا امکان
  • کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
  • دعائے صحت کی اپیل
  • روزنامہ جسارت کے سابق رپورٹرمحمد انور کارڈیو میں داخل، دعاوں کی اپیل