Al Qamar Online:
2025-04-15@09:48:22 GMT

کراچی:چیمپئنز ٹرافی کیلیے خصوصی انتظامات

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی:چیمپئنز ٹرافی کیلیے خصوصی انتظامات

کراچی: شہرقائد کی  انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی2025 کو یادگار اور کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کی ابتدائی تقریب اور 3میچز کراچی میں ہوں گے، جن کے لیے فول پروف سیکورٹی اور خصوصی سہولیات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم آنے جانے کے راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے سجایا جائے گا جب کہ پارکنگ کے لیے خصوصی مقامات مختص کیے جائیں گے اور وہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔

ایونٹ کے سلسلے میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں پولیس، رینجرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کنٹونمنٹ بورڈز، کے الیکٹرک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے شروع اور 9 مارچ کو ختم ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، اور بنگلا دیش جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان، اور انگلینڈ شامل ہیں۔

افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا جب کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کو شہریوں کے لیے آسان اور پرجوش بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے

پڑھیں:

پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
  • پاکستان اور مراکش کی انسد اد دہشتگردی کے سلسلے میں مشترکہ فوجی مشق 
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر
  • کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب