Express News:
2025-01-21@04:19:07 GMT

’’کراچی تا لاہور 13 منٹ میں‘‘چین کا سپرسونک ہوائی جہاز

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

لاہور:

چین کی کمپنی، اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز’’ ینشنگ ‘‘(yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

یہ طیارہ 3045 میل فی گھنٹہ کی رفتار (ماخ 4) رکھتا ہے۔ گویا یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ صرف 13 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا دے گا۔

وقت کی زبردست بچت کراتے ینشنگ سپرسونک جہاز کی سروس اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔

یہ ریم جیٹ(Ramjet)  انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عوام کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کانٹرز قائم

لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔

زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔

قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا، کراچی کے بعد لاہور میں بھی 24/7کائونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کائونٹرز قائم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب تیز رفتار بس نے 4 افراد کو روند ڈالا
  • اینٹی نارکوٹٓکس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • عوام کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کانٹرز قائم
  • کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم
  • بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا
  • کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
  • ہمیں پھر لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے حملہ کرینگے، نیتن یاہو کی بڑھک
  • پی آئی اے پائلٹ کی سنگین غفلت، مرکزی رن وے کے بجائے غلط رن وے پر جہاز اتار دیا
  • کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا سلسلہ برقرار