کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتا ہو گئے۔لاپتا ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں خاتون اور گلی سے پیدل جارہے تھے کہ اس دوران بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، خاتون اور بچی کے شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔ سیکٹر ڈی میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹٰج میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون اور بچی گلی سے پیدل جا رہی ہیں اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے، ایک اترا اور بچی کو پکڑنے لگا۔فوٹیج میں بچی کو پیچھے ہٹتے اور شور مچاتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں خاتون بھی مددد کے لیے پکار کررہی ہے۔ملزمان صورتحال دیکھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھے اور فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم نے کہا بچی دو ورنہ انگلی کاٹ دوں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان بچی کو لے جانا چاہتے تھے، فیملی کا بیان لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچی کو

پڑھیں:

بچیوں کو اسکول سے لیکر آنیوالی خاتون سے ڈاکو 11لاکھ مالیت کے زیور لے گئے، فوٹیج بھی سامنے آگئی

راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری بچی گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے اترنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک ہیلمٹ اور فیس ماسک کے ساتھ سر پر ٹوپی پہنے دو موٹر سائیکل سوار پہنچ جاتے ہیں اور گاڑی کے دونوں دروازوں کی جانب کھڑے رہتے ہیں۔

فوٹیج میں ایک بچی والدہ کا انتظار کرتے ہوئے گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے کچھ نکالتے دیکھی جا سکتی ہیں، ملزمان ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی بچی کی والدہ سے زیورات وغیرہ چھین لیتے ہیں۔

ملزم کو فوٹیج میں فرنٹ سیٹ پر چھوٹی بچی سے کچھ چھینتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کے عقب میں کھڑی بڑی بچی ملزمان کی واردات کو بھانپتے ہوئے گھر کی جانب بھاگتی ہے۔ اطلاع پر اہل خانہ اور دونوں طالبات ملزمان کو فرار ہوتے وقت پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

رابطے پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان خاتون سے تقریباً ساڑھے 11لاکھ روپے مالیت کی صرف چار تولے کی چار چوڑیاں چھین کر لے گئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیکر ایس پی صدر اور پولیس ٹیم کو ملزمان جلد از جلد ٹریس کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہالا،مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
  • کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس نے اسکولز، مدارس اور والدین کا کیا مشورہ دیا؟
  • لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد
  • لاہور،سفاک ماں اپنے ہی دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث نکلی
  • اوچ شریف: زمین کے تنازع پر خاتون پر بہیمانہ حملہ، ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے
  • رائیونڈ سے اغوا ہونے والے2 سالہ بچے کی لاش برآمد
  • امیر بخش بروہی گوٹھ میں خاتون اورلڑکا بے دردی سے قتل
  • نیو یارک کے محکمہ پولیس نے تو واقعی کمال کر دکھایا
  • بچیوں کو اسکول سے لیکر آنیوالی خاتون سے ڈاکو 11لاکھ مالیت کے زیور لے گئے، فوٹیج بھی سامنے آگئی