کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔

علاوہ ازیں ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔حکام نے ملزم بلال احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکومت کا شب معراج کے موقع پر 3چھٹیوں کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پی ایم ای ایکس میں 40.816 بلین روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.816 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،318 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.179 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.461 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.979 بلین روپے، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.866 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.156 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.045 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 546.317 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 533.662 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 459.890 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 279.892 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 146.752 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 54.543 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 54.341 ملین روپے اور پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 52.843 ملین روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • کراچی‘ ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ملزم گرفتار، 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد
  • پی ایم ای ایکس میں 40.816 بلین روپے کے سودے
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کاگینگ گرفتار ،کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد