2025-02-19@05:54:25 GMT
تلاش کی گنتی: 86
«چیمپئنز ٹرافی کے لیے»:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل بروز 19 فروی سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔ 19 فروری تا 9 مارچ تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے۔ ایونٹ کی بھرپور نشریات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تجزیے اور کمنٹری کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی کورئج کے لیے اعلان کیے گئے پینل میں ناصر حسین، آئن اسمتھ، آئن بشپ، روی شاستری، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جانسن، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، مپوملیلو مبانگوا، کیس نائیڈو اور سائمن...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews wetalk چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی خوشخبریاں عمار مسعود گیلپ سروے محسن نقوی ملکی معیشت وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض پر کردیا۔ شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟ سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ بدھ انیس فروری کو سابق فاتح میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو آٹھ سال بعد بحال کیا جا رہا ہے۔ اس میں دنیا کی آٹھ ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں میدانوں پر اتریں گی۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا۔ جنوبی ایشیا کے دونوں سیاسی حریفوں بھارت اور پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لئے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جب بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان سے بہتر میزبان کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔ ایان بشپ کا کہنا ہے کہ یہ بہت شاندار ٹورنامنٹ ہوگا جس کے لیے وہ پُرجوش ہیں اورعمدہ پرفارمنس کی توقع کررہے ہیں کیونکہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہت سے سپر اسٹارز کھیلیں گے۔ "Couldn't think of a better place to be hosts of the @ICC Champions Trophy 2025 than Pakistan" Former cricket greats Ian Bishop, JP Duminy and Tim Southee look forward to the tournament in ????????#ChampionsTrophy pic.twitter.com/m494u1MxmC — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 17, 2025 ایان بشپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد سیریز میں کمنٹری...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔ امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں...
بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ ہوگا۔ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے کے ناطے نیشنل اسٹیڈیم میں قواعد و ضوابط کے تحت انتظامات کیے جارہے ہیں،پرانی اور نئی عمارت کے اطرافی شیشوں کو پوری طرح مختلف رنگوں سے ڈھانک دیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8ٹیموں کے کپتانوں کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدیدی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ پیر کو پاکستان...
کراچی:نیشنل اسٹیڈیم(نیشنل بینک کرکٹ ارینا)میں بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس کےانتظامات بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ بھی شامل ہوگا۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی پرانی اور نئی عمارتوں کے اطراف میں شیشوں کو مختلف رنگوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں کی دیوہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدید کے...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔ شیردل اسکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے۔ شیردل اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر 1974 کو اپنی پرواز بھری تھی اور اس کے بعد یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایئر شوز میں اپنی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پروازوں کی بحالی، پی آئی اے کا وفد برطانیہ پہنچ گیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Team India (@indiancricketteam) بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ...
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کون کون سے ملکوں کے بڑے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام...
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔ انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی گروئن کی انجری کا اسکین کروایا گیا تھا۔ اسکین کے نتائج کے بعد بین ڈکٹ کی فٹنس کی تصدیق کی گئی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے کھیلنے کے قابل قرار دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچے گی، اور 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔ مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں...
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ اسی...
فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ میرے لیے بہترین ہے اور اسے ہی سپورٹ کرنا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا وہ لمحہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے، اُس وقت نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے۔ حسن علی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایونٹ کا یہاں ہونا بہت ضروری تھا، مجھے امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے لیے آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلز میں فیلڈ امپائرز کے لیے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لیے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور اور رانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرز کا تقرر...
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق ہو گئی جس کے تحت 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈریو پائیکرافٹ انجام دیں گے۔ کیٹلبرو اور شرف الدولہ 12 گروپ مرحلے کے پہلے کھیلوں کی نگرانی کریں گے۔ جوئل ولسن ٹی وی امپائر ہوں گے، اور ایلکس وارف چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔ اینڈریو پائکرافٹ کو اس...
پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جہاں ہر جانب پاکستان کی تیاریاں زیرِ بحث ہے، وہیں اب لوگ ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کے شیڈول تک مختلف معلومات میں دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco ایونٹ کو لائیو سٹریم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لائیو سٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور...

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت پرفارم کریں گے، جبکہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائےگا۔ دریں اثنا پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریزکے پہلے میچ کے دوران اننگز بریک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق نے ٹرافی اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔ واضح رہے آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 فروری سے 09 مارچ تک جاری رہے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا...
لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا، جس میں جنوبی افریقہ بھی شریک ہے۔ گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تین وینیوز کی اپ گریڈیشن کی ہے، جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور شامل ہے۔ یہ اسٹیڈیم آج سے ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پہلی بار استعمال ہوگا۔ سیریز کا فارمیٹ سنگل لیگ پر مبنی ہے، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، اور اس کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ یہ ٹرائنگولر سیریز تینوں ٹیموں کو 19 فروری...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ Our squad in Pakistan’s official ICC Champions Trophy 2025 jersey ???????????? How good does it look on them❓ ✨#WeHaveWeWill | #WearYourPassion pic.twitter.com/OpP2TtboRG — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025 آفیشل کٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ، اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ترجیح دینی چاہیے، کپتان رضوان
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔ رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کھیل
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر...
لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے...
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔...
آئی سی س چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ اسپنر سفیان مقیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر کو شامل کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں...
چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک...
رواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں 12 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا آئی سی سی نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں تین ریفریز کی جانب سے فرائض سرانجام دیے جائیں گے، جن میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔ امپائرز میں جوئیل ولسن، ایلیکس وارف، روڈنی ٹکر، شرف الدولہ ابن شاہد، پال رائفل، رچرڈکیٹل برو، رچرڈ النگورتھ، ایڈریان ہولڈ اسٹوک، مائیکل گف،...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے شاندار لائٹ شوز کی منصوبہ بندی کرلی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس کے تینوں وینیوز (اسٹیڈیمز) پر وسیع لائٹ شوز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فلڈ لائٹ سنکرونائزیشن اور کوریوگرافی ٹیسٹ پہلے ہی قذافی سٹیڈیم میں کرائے جا چکے ہیں جو راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں شائقین کے لیے ایک دلکش بصری تجربے کو یقینی بنائیں گے۔ یہ منصوبہ بند لائٹ شوز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پاکستان کی شاندار تیاریوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور یہ اسٹیڈیم کے تجربے کو جدید بنانے اور پاکستان میں شائقین کے لیے عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کی جانب ایک اہم...
متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شام 4 بجے شروع ہوئی جس کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئیں، ادھر دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دبئی میں جیسے ہی گھڑی پر 4 بجے پرجوش شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ کے اندر ہی اس نے خود کو قطار میں 111،000 سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کے پیچھے پایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پاکستان...
پاکستان کرکٹ ٹیم لیجنڈری مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی جعلی خبروں سے پریشان ہو گئے ہیں، لیجنڈری فاسٹ بولر نے ان سے منسوب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی خبروں کی تردید کردی ہے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو مپیٹس (بے وقوف) قرار دیا ہے۔ پیر کو سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے لنکس اور امیجز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کے بارے میں جھوٹی خبریں، جھوٹ بولنا بند کرو، بس بہت ہو گیا اور براہ مہربانی ان مپیٹس (بے وقوفوں) پر یقین نہ کریں، ’سابق...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ کیویز کا سہ ملکی سیریز میں 8 فروری (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔ Time to fly! ✈️ The ODI squad...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے کہا ہےکہ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دباؤ میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال رکھا ہے۔...
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف واپس آگئے ہیں پی سی بی کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے، لیکن ہم نے کسی بھی فیصلے میں جلدبازی نہیں کی۔” ٹیم میں بابر اعظم یا سعود شکیل کے درمیان کسی ایک کو فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر بنانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اسکواڈ میں نائب کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، کامران غلام، طیب طاہر شامل ہیں عثمان خان، اسپنر ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی یہی ٹیم کھیلے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز...
پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، سعود شکیل بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ...
سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔سلیکٹر اسد شفیق کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ اسد شفیق کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی...
سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے امکان ہے جبکہ ممکنہ اسکواڈ میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد ہونے والا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے...
19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19فروری کو شیڈول میچ مداحوں کے سامنے ہوگا جو مارکی ایونٹ کے لیے بے پناہ جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی نے شائقین کرکٹ میں بے مثال جوش پیدا کیا ہے۔ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیمیں تین بڑے مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں حصہ لیں گی۔پاکستان بمقابلہ...
کراچی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے...
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے وقت، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ پیر کو آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات میں گروپ مرحلے کے میچوں اور دوسرے سیمی فائنل سمیت پاکستان میں میچوں کی ٹکٹیں عام فروخت کے لیے 28 جنوری سے شروع ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شائقین کرکٹ گراؤنڈز میں اپنی سیٹس محفوظ کر سکتے ہیں، اس میں بھارت کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ...
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیا پرومو ریلیز کر دیا۔ پرومو میں پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، قومی کرکٹر شاداب خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں شامل ہیں۔ پرومو میں کھلاڑیوں کو ٹرافی کے حصول کی جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 15 Matches, 8 Teams, 1 Champion. It’s ALL ON THE LINE! ???? Action begins on 19 February ⏳#ChampionsTrophy pic.twitter.com/SpVWtGfHNB — ICC (@ICC) January 22,...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...
پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...

چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب...
دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جو دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں اسکواڈ کا اعلان کیا۔ بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، نائب کپتان شبمن گل، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، ہاردیک پانڈیا، کے ایل راہول، کلدیپ یادیو، یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، شریاس ایئر، رشبھ پنت، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں میچز کی ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اب جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوں جوں چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے کے قریب آرہی ہے، اس سے جڑے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شائقین کو میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شدت سے انتظار ہے، جو اب جلد ہی شروع کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں ٹکٹوں کی مختلف کیٹیگریز...
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہونے جارہا ہے، اس سے قبل شائقین کرکٹ کو جوش دلانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیا پرومو جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے باوجود روہت شرما کا دورہ پاکستان متوقع، مگر کیوں؟ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پروموشنل ویڈیو میں پاکستان کے معروف سابق کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دکھایا گیا ہے، جو ایونٹ کے لے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔...
دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ہے، کیونکہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق، بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن پیدا ہو گئی ہے، جو سڈنی ٹیسٹ کے دوران ہوئی تکلیف کا نتیجہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کا سکواڈ ٹمبا باؤما کی قیادت میں ہوگا، اور...
رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...
جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروٹیز ٹیم کی قیادت ٹمبا باؤما کریں گے۔ جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باؤما، ڈیوڈ ملر، ایڈین مارکرم، کگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، مارکو یانسن، لیونگی نگیڈی، وین ڈر ڈوسن، کیشو مہاراج، ٹونی ڈی زورزی، ٹرسٹن اسٹبس، تبریز شمسی، اینرک نورکیا، رائن ریکلٹن اور ویان مولڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اس میں تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔
2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے بعد کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کا سفر نہیں کر رہے ہیں، وہ پاکستان میں کھیلے جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو آئی سی سی ایونٹ...
آسٹریلیا نے پاکستان اور یو اے اِی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست میں 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، ان کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ حتمی اسکواڈ کے انتخاب سے پہلے صائم ایوب کی فٹنس صورتحال واضح ہو جائے گی، اور ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دینے کا امکان ہے، اور اس سیریز کے...
پشاور: ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔ پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس...

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کا وقت ختم، پاکستانی ٹیم کے نام منظرعام پر کیوں نہ آسکے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے میچل سینٹنر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کے کپتان نے کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ اس کے علاوہ مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی پاکستان میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور...
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔ بلیک کیپ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت کل ختم ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق 12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری کے بعد کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منطوری لینا ہوگی۔11 فروری تک ممکنہ 15 سے زیادہ نام بھی بھیجے جاسکتےہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ ریزورز نام بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔صائم ایوب کی ٹرافی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی رپورٹس آنے پر ہی ہوسکے گا۔ صائم ایوب کا نام فٹنس سے مشروط کرکے بھی بھیجا جاسکتاہے۔ واضح رہےابھی تک صرف انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہی اپنی ٹیم...