بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ ہوگا۔ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے کے ناطے نیشنل اسٹیڈیم میں قواعد و ضوابط کے تحت انتظامات کیے جارہے ہیں،پرانی اور نئی عمارت کے اطرافی شیشوں کو پوری طرح مختلف رنگوں سے ڈھانک دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8ٹیموں کے کپتانوں کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدیدی  بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ پیر کو پاکستان شاہینز اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ویلڈنگ سمیت دیگر کاموں کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹرز نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔

گزشتہ روز آرام کو ترجیح دینے والے قومی کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مشقوں میں شرکت کی۔انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث روف نے بھی انتہائی محتاط انداز میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔

کراچی میں موجود نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں نے پیر کے روز آرام کرنے کو ترجیح دی۔

 دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم  میں انتظامات کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے دن بھی آئی سی سی حکام پی سی بی  کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر انتظامات کرتے رہے۔

رابطے پر آئی سی سی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بدھ کو افتتاحی میچ سے قبل کسی باضابطہ تقریب کا انعقاد طے نہیں۔ تاہم، پی سی بی میچ سے پہلے اپنے تئیں پروگرام کرے گا۔

دریں اثنا چیمپینز ٹرافی کے انعقاد سے دو یوم قبل آئی سی سی کی جانب سے میڈیا کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر دیے گئے۔

تاہم رہ جانے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو منگل کو ایکریڈیشن کارڈ دیے جانے کا امکان ہے، معلوم ہوا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے بھارتی صحافی بھی پاکستان آئیں گے،بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر نے پاکستان آنے کے خواہشمند صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کا سلسلہ

پڑھیں:

پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔

پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان ٹیموں میں میزبان پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے، پاکستان ائیر فورس کی جانب سے شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کو جانے والے راستوں کو چیمپیئنز ٹرافی کی برانڈنگ سے آراستہ کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کو سبز اور نیلے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد باعث افتخار ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں، ایونٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی، عدنان صدیقی نے اسٹیڈیم سے طنزیہ ویڈیو جاری کردی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی‘ میچز کیلیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات
  • کیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں نیشنل اسٹیڈیم خالی ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا
  • پاکستان میں 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
  • چمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے
  • چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب انعقاد پاکستان کی فتح ہوگی
  • نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم غائب کیوں، پی سی بی نے وضاحت کردی
  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل