آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جہاں ہر جانب پاکستان کی تیاریاں زیرِ بحث ہے، وہیں اب لوگ ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کے شیڈول تک مختلف معلومات میں دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Myco
ایونٹ کو لائیو سٹریم کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لائیو سٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔
انڈین شائیقین کے لیے Disney+ Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے لائیو سٹریمنگ ہوگی۔
آسٹریلیا، یوکے ،امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپینز ٹرافی کے میچز لائیو فاکس اسپورٹس، سکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی پاکستان کرکٹ لائیو اسٹریمنگ لائیو میچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپینئز ٹرافی پاکستان کرکٹ لائیو اسٹریمنگ لائیو میچ چیمپیئنز ٹرافی ٹرافی کے
پڑھیں:
نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
کراچی:قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، پویلین عمارت کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا جبکہ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کر دیے گئے۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔