نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا کا کہنا ہے کہ ٹاپ میں رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ لاہور میں تین ملکی سیریز میں انجری کا شکار ہوا واپس اسی گراونڈ میں کھیل کر اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ میں رہنے کے لیے ہر شعبے میں تسلسل کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی:دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سےشکست،نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔
رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے۔
363 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے،چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کیخلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا، ڈیوڈ ملر
  • چیمپئنز ٹرافی میں ایک اور سنچری: کیوی بیٹر راچن رویندرا نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
  • چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
  • جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی:دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سےشکست،نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان