چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل اسکواڈرن‘ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔
تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
اسکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم
اس فضائی مظاہرے میں پاکستان میں تیار کردہ JF-17 تھنڈر اور F-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوئے جنہوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے فضائی حدود بند
فلائی پاسٹ کے لیے ایک مخصوص فضائی حدود کو بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 17 سے 19 فروری تک ریہرسل بھی جاری رہی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس دوران فضائی آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) بھی جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کی 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی! افتتاحی تقریب کی ویڈیو وائرل
کراچی ایئرپورٹ پر اس دوران آنے والی کمرشل پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس نے تقریب کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ فلائی پاسٹ
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔
اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل
افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس جیت مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی کرتب دیکھائیں گے اور شائقین کرکٹ کو محظوط کریں گے۔1996 ورلڈکپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آئی سی سی ایوںٹ کی میزبانی کررہا ہے، جس کیلئے پاکستان نے اپنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم، لاہور قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈ کرکٹ اسٹیڈیم کو اَپ گریڈ کیا ہے تاکہ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
دوسری جانب 2017 کے بعد چیمپئینز ٹرافی ایوںٹ دوبارہ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اٹھائی تھی۔