2025-02-21@06:41:15 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«فلائی پاسٹ»:
کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل اسکواڈرن‘ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔ تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔ اسکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم اس فضائی مظاہرے میں پاکستان میں...

چیمپئنز ٹرافی :رنگا رنگ میلہ آج سے شروع‘ میدان سج گئے‘ فلائی پاسٹ پاکستان ‘ نیوزی لینڈ افتتاحی میچ میں مد مقابل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا میدان آج سے پاکستان میں سجے گا جو کہ 9مارچ تک جاری رہے گا۔ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ یہ 1996ء کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل سکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضائوں میں پیشہ ورانہ مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کرے گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
کراچی: چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔ سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر...
چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی...
کراچی ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ ڈومیسٹک ٹرمینل میں پارک کروا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ غیرملکی طیارے کوانٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کروا دیا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کرکے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔ ذیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پی اے اے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جس وقت طیارہ لینڈ ہوا اس وقت بین الاقوامی پارکنگ میں جگہ اور بورڈنگ برج خالی نہیں تھا۔ ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے کو اسی وجہ سے ڈومیسٹک پارکنگ میں پارک کرایا۔ یہ معمول کی بات یے...
محراب پور(جسارت نیوز)جماعت اسلامی اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں،نوشہرو فیروز میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حزب اللہ جکھرو، نوشہروفیروز کے ضلعی امیر ایڈووکیٹ نعیم احمد کمبوہ اورمحراب پور میں پاکستان فلاح پارٹی کے محمد ارشد قادری کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر پاکستان میں زراعت اور معیشت کیلئے اہمیت رکھتا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا توسندھ سرسبز اور آباد ہوگا۔ پارٹی قائدین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر نوٹس لیکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔ لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی...

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...