وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔
اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد انتہائی خوش آئند ہے۔عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ وہ پیر کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جا رہے ہیں، جہاں وہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم امن وامان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی شہباز شریف رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر گفتگو کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اورعوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی حکومت رویے مذاکرات ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی