فاسٹ باؤلر حارث رؤف صحت یاب ، افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انہیں جو آرام دیا گیا تھا اس سے انھیں صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنزٹرافی:قذافی اسٹیڈیم میں7ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے،بھارتی پرچم غائب
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افتتاحی میچ
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘