آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل بروز 19 فروی سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔ 19 فروری تا 9 مارچ تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے۔
ایونٹ کی بھرپور نشریات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تجزیے اور کمنٹری کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی کورئج کے لیے اعلان کیے گئے پینل میں ناصر حسین، آئن اسمتھ، آئن بشپ، روی شاستری، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جانسن، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، مپوملیلو مبانگوا، کیس نائیڈو اور سائمن ڈول شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ڈیل اسٹین، بازید خان، دنیش کارتک، کیٹے مارٹن، شان پولاک، اتھر علی خان اور آئن وارڈ بھی تجزیہ اور تبصرہ کرتے دِکھائی دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور:انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
انگلش ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی، انگلینڈ ٹیم کا کرکٹرز اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم اور مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔
انگلینڈ کی ٹیم کا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا سے لاہور میں ہو گا۔
انگلینڈ کا دوسرا میچ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈم میں ہی ہو گا۔
انگلینڈ کا آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔