WE News:
2025-02-13@17:33:57 GMT

چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔

مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں گے؟

اسی دن 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ اور مینیجر ہوں گے۔

افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور:

شاداب خان (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان، اور محمد عمران۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف:

محمد ہریرہ (کپتان)، عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم، اور سعد خان۔

آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف:

محمد حارث (کپتان)، عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسیٰ، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر۔

شاہینز کے میچ کا شیڈول:

14 فروری: افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور، دن کے 2 بجے

17 فروری: نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دن کے 2 بجے

17 فروری: آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ، دن کے 2 بجے

دیگر وارم اپ میچ:

16 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی، دن کے 2 بجے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز وارم اپ میچز کے لیے قومی اسکواڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم وارم اپ میچ دن کے 2 بجے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

انگلینڈ کی ٹیم کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر

بھارت اور آسٹریلیا کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔

جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا۔

بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے 54.77 کی اوسط سے گیار میچز میں 493 رنز بنائے جن میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

انگلیںڈ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 22 فروری کو لاہور میں مدمقابل آئے گی اس کے چار روز بعد افغانستان سے میچ ہوگا اور پھر یکم مارچ کو کراچی میں انگلش ٹیم کا سامنا پروٹیز سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے جعلساز گرفتار
  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز، شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈز کا اعلان
  • انگلینڈ کی ٹیم کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر
  • پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے بعد کونسے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا؟
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز نہیں کھیلے گی؟
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
  • چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟