2025-02-13@17:34:36 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«وارم اپ میچ»:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔ مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔ افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد...
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے 3اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مختلف ٹیموں کے خلاف ہونے والے میچز میں 3الگ الگ کپتان اور منیجرز مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 14 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستانی شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ کوچ اور منیجر کی ذمے داریاں منصور امجد نبھائیں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ اسی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرنیوالے انڈین کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی کا رخ کرے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف حال ہی میں ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے والی بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی سے قبل وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو اپنا میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلنا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم...
ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے فتح کے جشن میں اپنے ہاتھ سے انگریزی کا لفظ L بنانے کی وجہ بتادی۔ ابھیشیک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے وہ بھارت کے ٹی 20 میں پہلے تیز ترین 100 رن کرنے والے بلے باز بن گئے۔ ابھیشیک شرما نے اس میچ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ابھیشیک نے 37 گیندوں پر تیز...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مدمقابل آ سکتی ہے۔ پیر کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ایک وارم اپ میچ میں حصہ لے گی جس کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس دوران دبئی میں صرف بھارت اور بنگلا دیش کی موجودگی طے ہے، جس سے امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی تاہم اگر بنگلہ دیش دستیاب نہ ہوا تو بھارت متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2025 ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ...
پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا تاہم مختلف ممالک کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں وارم اپ میچز کھیلیں، اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ان تمام ٹیموں کے پاس وارم اپ میچز کھیلنے کا وقت...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔ جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے،...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...