بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ 

جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔

جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے، وہ اپنے اندر چھپے اداکار کو دنیا کے سامنے لانے کا خواب دیکھتے رہے۔

جونی واکر کی زندگی بدلنے کا موقع تب آیا جب معروف ڈائریکٹر گرو دت نے ان کی اداکاری دیکھی اور انہیں فلم "بازی" میں موقع دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 300 سے زائد فلموں میں اپنی کامیڈی اور لاجواب اداکاری سے دل جیت لیے۔

جونی واکر نے دلیپ کمار کے ساتھ تاریخی فلم "مغلِ اعظم" میں بھی کام کیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں "پیاسا"، "چودھویں کا چاند"، "ٹیکسی ڈرائیور"، "مادھومتی"، "گیٹ وے آف انڈیا"، اور "سائدی" شامل ہیں۔

حالانکہ جونی واکر کا انتقال کئی سال پہلے ہو چکا ہے، لیکن ان کے کردار آج بھی فلموں کے شوقین افراد کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ کوئی بھی خواب حاصل کرنا ممکن ہے، اگر آپ عزم کے ساتھ محنت کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جونی واکر انہوں نے

پڑھیں:

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچادیا

ممبئی : بالی وڈ کی متنازعہ اور مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔ انہوں  نے کہا کہ وہ تینوں کو ایک ساتھ آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔

راکھی ساونت، جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل" اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن" کہا جاتا ہے، اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ 

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا، جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔

راکھی ساونت نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی بولڈ شخصیت کی وجہ سے جلد ہی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے شاہ رخ خان اور سشمیتا سین کے ساتھ فلم "میں ہوں نا" (2004) میں یادگار کردار نبھایا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

اداکارہ کی اصل پہچان ریئلٹی شوز سے ہوئی۔ بگ باس سیزن 1 (2006) میں ان کی بے باک اور صاف گو شخصیت نے انہیں عوام میں مقبول بنایا۔ 2020 میں وہ بگ باس سیزن 14 میں واپس آئیں اور فائنل تک پہنچ کر دوبارہ خبروں کی زینت بنیں۔

راکھی ساونت اپنے غیر متوقع اور متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ پاکستانی اداکاراؤں پر ان کے حملے نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا، خاص طور پر جب اسی انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
  • ’کئی بار میرا حق چھینا گیا‘، کارتک آریان نے بالی ووڈ کی اقربا پروری پر برس پڑے 
  • شوٹنگ پر نہ پہنچنے والے نامور بھارتی اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد
  • راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچادیا
  • ’ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا‘، یاسر نواز
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟
  • معروف بالی وڈ گلوکار رشتہ ازدواج میں منسلک، دلہن کون ہے؟ تصاویر وائرل
  • بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا سے شادی کرلی
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم بالآخر گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟