بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے کل اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔
گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔
View this post on InstagramA post shared by YouTrend (@youtrendhd)
یاد رہے کہ گزشتہ برس بابر اعظم کی مداح نبیہہ نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم سے سنچری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بابر سنچری بنائیں گے تو میں اپنے پپّا کی مرسیڈیز انہیں تحفے میں دے دوں گی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونے والا ہے ۔
مزیدپڑھیں:اڑتی ہوئی کار کی ویڈیو نے دنیا کو دیوانا بنا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’عمران خان کو رہا کرکے پاکستانی ٹیم کو گرفتار کرلیں‘، نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین برہم
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان پورا نہ کر سکا۔
پاکستان کی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی ٹیم پر خوب تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔
احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال کی ہے۔
نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال ہے pic.twitter.com/2VEuQ4qEij
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) February 19, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر پاکستان بولنگ اچھی کرے تو بیٹنگ بری کرتا ہے اور اگر بیٹنگ اچھی کرے تو فیلڈنگ نہیں کرتا۔ صارف نے لکھا کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مسئلہ ہے۔
The problem of Pakistan Cricket Team#ChampionsTrophy2025 #PakistanCricket #PAKvNZ pic.twitter.com/cFJgC9lmDt
— Huzaifa (@Huzaifa_Says11) February 19, 2025
صحافی اسد علی طور لکھتے ہیں کہ پاکستان نے میزبانی کا حق ادا کردیا ہے۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گیا، انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پیکا ایکٹ کے بعد مُثبت رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
????????
میزبانی کا حق ادا کردیا پاکستان مہمان نیوزی لینڈ سے ہار گیا، مُثبت رپورٹنگ پیکا ایکٹ کے بعد#NZvsPAK
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) February 19, 2025
مغیث علی نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا مایوس کن آغاز، شاہین اونچی اڑان نہ بھر سکے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی، بھارت اور پاکستان کا میچ اب ناک آؤٹ ثابت ہوسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا مایوس کن آغاز، شاہین اونچی اڑان نہ بھر سکے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی، بھارت اور پاکستان کا میچ اب ناک آؤٹ ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔!!!
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 19, 2025
حرا خان نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کی ہار کی وجہ کون بنا ؟
نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی
آپ کے خیال میں پاکستان کی ہار کی وجہ کون بنا ؟
— حرا خان (@Hira_Rajput786) February 20, 2025
شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کو گرفتار کر لیں۔
Release Imran Khan and arrest Pakistan Cricket Team #ChampionsTrophy2025 #PakvsNz
— ???????????????????????????? (@ShazziyaM) February 19, 2025
ایک ایکس صارف نے میم شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا‘۔
Pakistan cricket at its best.#PakvsNz #ChampionsTrophy pic.twitter.com/xfCUtN2Goa
— Halal Broh ???? (@halal_broh) February 19, 2025
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم اپنے لیے کھیلا ہے یا پاکستان کے لیے؟ انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم کو ہم کچھ بولتے ہیں تو کہتے ہیں ہم غدار ہیں، کیا بابر اعظم بڑا ہے یا پاکستان؟
کیا بابر اعظم اپنے لیے کھیلا ہے یا پاکستان کے لیے ؟ 81 بال پر 50 رنز بناۓ
جب بابر اعظم کو ہم کچھ بولتے ہیں تو کہتے ہیں ہم غدار ہیں، کیا بابر اعظم بڑا ہے یا پاکستان ؟
باسط علی pic.twitter.com/lXNukfeuNi
— Waqar khan (@Waqarkhan123) February 20, 2025
واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا دوسرا میچ رویتی حریف انڈیا کے خلاف 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بابر اعظم پاکستان شکست عمران خان