ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔
اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے۔
تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔
محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 82 رنز کااضافہ کیا۔ عمیر نے 25 رنز اسکور کیے۔
جومل واریکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 40 اوورز کی بیٹنگ میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔
پہلی اننگز میں 99 رنز اسکور کرنے والے الیک اناتھاز 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
ٹیون املاچ نے 9 چوکوں کی مدد سے57 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان دونوں نے چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 104 رنز کا اضافہ کیا۔ کیون ہوج نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
موسیٰ خان اور علی رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر346 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 212 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ملتان 25 جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی بھی میزبانی کرے گا۔ یہ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں رنز اسکور کیے ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی اور انہیں 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ پیش کردیا۔
مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔
مزید پڑھیں: "انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا" رضوان کی ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ونس نے بالرز کو 'ہیٹ' دی، مالک صاحب نے انہیں 'ڈرائر' دے کر ٹھنڈا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے ایک پلئیر کو ایسے تحفے سے نوازا ہو۔