نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجری کے شکار اوپنر امام الحق کی صحت سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ سامنے آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں دوران بیٹنگ امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔

میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔

مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل

بال لگنے کے بعد اوپنر امام الحق تکلیف میں نظر آئے اور انہیں میدان پر ایمبولنس کے ذریعے لے جایا گیا تھا تاہم اب انکی حالت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فینز کے طنز پر بھڑک اُٹھے، تصاویر وائرل

امام الحق کے چہرے پر ہلکی چوٹ آئی لیکن انجری کی تشخیص کیلئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ انجری کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: خوشدل شاہ نے شائقین پر کیوں حملہ کیا، وجہ سامنے آگئی؟

ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹس میں کرکٹر کو 2 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور فضائی سفر کیلئے فٹ قرار دیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امام الحق

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 27 سالہ احمد ولد آدم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعے پر پیش آیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق اسامہ نامی ملزم نے فائرنگ کی تھی جبکہ واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے احسن آباد کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ کامران نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ جھگڑے کے دوران بازو پر گولی لگنے سے بتایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
  • تیسرا ون ڈے میچ: نیوزی لینڈ کیخلاف امام الحق منہ پر گیند لگنے سے زخمی
  • امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل
  • پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے، وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون
  • فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
  • لاہور: ماں کے علاج کیلئے اسپتال آنیوالا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
  • گیند ہیلمٹ پر لگنے کے بعد حارث رؤف اب کیسے ہیں؟