کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔ راسی وان ڈیر ڈوسن 62، ریان ریکیلٹن 57، ٹونی ڈی زورزی 55 اور ایڈن مارکرم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹر ملڈر 30 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیازی خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز جنوبی افریقا میچ میں

پڑھیں:

جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ڈومنی اور سو نے پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

خیال رہے کہ جے پی ڈومنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 46 ٹیسٹ میں نمائندگی کی اور 2103 رنز 42 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 199 ون ڈے میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز اور 21 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان

متعلقہ مضامین

  • کراچی : چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 60 رنز سے شکست
  • پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست
  • نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی، دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈسے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا
  • چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست
  • چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی
  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف فتح
  • جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی