2025-01-18@12:56:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«پوائنٹس کی»:
مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر واقع مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے لیکن عمارتوں کا ملبہ ہٹائے جانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جان بوجھ کر گندگی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جب وہ خود یہاں تھے تو انہوں نے اس جگہ کو بہت صاف ستھرا رکھا ہوا تھا اور ریسٹورنٹ ختم ہونے کے بعد سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر دیگر ریسٹورنٹس بھی مسمار کیے جائیں، سپریم کورٹ نے اعتراض پر رپورٹ طلب کرلی...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا شکار رہا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113836.74 پر موجود ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کے مطابق کارباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے فروخت کا سلسلہ کل سے شروع ہوا تھا جو آج بھی جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت انداز میں کاروباری دن کے آغاز کے بعد فروخت کا سلسلہ شروع ہوا اور مارکیٹ کو 800 پوائنٹس کے قریب منفی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ آج 1100 پوائنٹس کی رینج میں حرکت کرتی رہی،...
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔
کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج صبح 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 114,230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 114197 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 113,247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کا آغاز 271 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 112,366 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور پہلے سیشن کے اختتام پر 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 113,072 پوائنٹس تک پہنچا۔ دن کے اختتام پر 609 پوائنٹس کی مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی، جس سے 100 انڈیکس 113,247 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان تھا، جس کا اثر آج کاروبار کے آغاز...