قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے۔
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.
اسی طرح سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔
ساروا اسلامی ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور ساروا اسلامی سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 25 فروری 2025 سے ہو گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اکائونٹس پر منافع کی شرح فیصد سے کم ہو کر
پڑھیں:
آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری :ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی
آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری :ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز )چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک میچ میں صرف 10 رنز بنائے، 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں آٹھ درجے نیچے آ کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔ نائب کپتان سلمان علی آغا 46 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے 544 پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 42 اور بھارت کے خلاف 19 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف دبئی میں 51ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی بیٹنگ رینکنگ پر گرفت مضبوط ہے، جہاں شبمن گل پہلی اور روہت شرما تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے وِل ینگ (آٹھ درجے ترقی کے ساتھ 14ویں نمبر پر)، انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجے اوپر آ کر 17 ویں نمبر پر اور راچن رویندرا 18 درجے بہتری کے ساتھ 24ویں نمبر پر شامل ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، جو چیمپئنز ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، پانچ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے نویں نمبر پر چلے گئے ان کے پوائنٹس 619 ہیں۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رف چھ درجے نیچے جا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کے پوائنٹس 553 ہیں۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے دو درجے ترقی کے بعد 42 ویں پوزیشن حاصل کر لی، ان کے پوائنٹس 491 ہیں۔ لیگ اسپنر ابرار احمد 26 درجے ترقی کے بعد 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشانا جو چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں بدستور نمبر ون بولر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دو درجے اوپر جا کر چھٹے اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا دو درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا چار درجے اوپر آ کر 16ویں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 31 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔