Juraat:
2025-03-25@22:53:51 GMT

افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 8روز باقی

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 8روز باقی

 

سندھ میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں
یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کوملک سے بے دخل کیا جائے گا

غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ، سندھ بھر میں ڈویژن اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں اور ہولڈنگ پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغان قیدیوں کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے

طورخم(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور ( ایف سی) حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچے، بچیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

مزید برآں ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اپنے بچوں کو آہنی باڑ توڑ کر پاکستان داخل ہونے سے روک دیں۔

عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں کتنے افغان شہری موجود ہیں
  • افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت میں 6 روز باقی، وزارت داخلہ نے کے پی میں زیرتعلیم افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
  •  ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کو 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی مہلت دیدی
  • 5 لاکھ تارکین وطن کو 24 اپریل تک امریکا چھوڑنے کا حکم
  • آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے
  • غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل 50 افغان بچے، بچیاں افغان حکام کے حوالے
  • غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے پلان تیار
  • افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت میں 9 روز باقی، اس کے بعد کیا ہوگا؟
  • افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 9 روز باقی