کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء ) حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان، جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا پاکستان پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 16 جنوری سے پاکستان میں تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔

اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں، تاہم اب اکتوبر 2024 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، 3.50 ڈالر کے اضافے سے فی بیرل برطانوی خام تل کی قیمت 80.42 ڈالر ہو گئی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3.57 ڈالر اضافے سے 77.49 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق روس اور ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے امکانات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں بھائو بڑھ گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری
  • ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
  • حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان