اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ؛ انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 114197 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونا مزید ایک ہزار 543 روپے تولہ مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے دو لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہے۔