بھارت سے شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے اہم اور ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو شکست دے کر بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 242 رنزکا ہدف دیا تھا۔
قومی ٹیم 49.4 اوور میں 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، سعود شکیل 62 اور رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں تو مشکل کا شکار ہوئی تاہم ویرات کوہلی کی شبھمن گل اور شریاس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے 242 رنز کا ہدف 45 گیندوں پہلے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کے بعد پاکستان کو شکست دے کر بھارتی ٹیم گروپ اے کی ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کی ٹیم منفی ریٹنگ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی چوتھے نمبر پر ہے اور اس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرپائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس ٹیبل پر کی ٹیم
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم
بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اترے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔